Tuesday, May 8, 2012

زندگی اور موت۔


میں نے بارہا سوچا، غور کیا موت کیا چیز ہے؟ زندگی سے اس کا کیا رشتہ ہے؟ اور ان میں کیا فاصلہ ہے؟

ایک دن میں نے ایک جہاز کو دیکھا، وہ ساحل سمندر سے روانہ ہورہا تھا اور آہستہ آہستہ دور ہورہا تھا یہاں تک کہ افق میں غائب ہوگیا۔۔۔ یہ دیکھ کر لوگوں نے کہا ”وہ چلاگیا“ میں نے سوچا اس ساحل پر کھڑے لوگ کہہ رہے ہیں ”وہ چلاگیا۔۔۔“ جب کہ یہاں سے دور کہیں ایک اور ساحل ہوگا وہاں کے لوگ اس ساحل پر کھڑے اس کے آنے کا ذکر کررہے ہونگے وہ اسے آتا دیکھ کر کہیں گے ”وہ آگیا“

میں نے سوچا کہیں اس کا نام تو موت نہیں۔۔۔
پرانی زندگی سے الوداع اور ایک نئی زندگی کا آغاز!