Monday, November 21, 2011

Bunyaad...

SABAR
Emaan Ki Bunyaad

SAKHAWAT
Insaan Ki Zeenat

SACHAYE
Haq ki zubaan

NARMI
Kaamyabi ki kunji

MOUT
Ik be Khabar Saathi Hai.

Zarf....

Ager kisi ka zarf azmana ho to usko ziada izzat do!
Wo Aala zaraf hoa to ap ko aur izat day ga!
aur
kam zarf hoa to khud ko AALA ZARAF sumjhey ga!

Sadqa...

"Her Cheez KA Sadqa Hota Hai
Aqal ka Sadqa Yeh hai
K
Kisi Jahil ki Baat Sun Ker
Bardasht Kiya Jaye"

Hazrat ALI (Radi allaho anho)

Dost aur Bhai...

Kisi ne Hazrat ALI R.A se poocha:
“Dost aur bhai main kya farq hai?”
Aap ne farmaya:
“Bhai sona hai aur dost heera hai.”
Us aadmi ne kaha:
“Aap ne bhai ko kam qeemat aur dost ko qeemti cheez se kyun tashbeeh di?”
To aap ne farmaya:
“Sone main agar darar aa jaye to us ko pighla kar bilkul pehlay jaisa banaya ja sakta hai. Jab ke heeray main aik darar aa jai to wo kabhi bhi pehlay jaisa nahi ban sakta.

Aib talash kerne wale ki misal....

Kisi ka aib talash karne wale ki misaal us makhi ki c hai jo sara khubsorat jism chhor kar sirf zakham per hee bethti hai...!!!
HAZRAT ALI(R.A)

Imaan...

Apni Sochon Ko pani k Qatron sy Ziada Shafaf Rakho
Kion K
Jis Tarah Qatron sy Darya Banta hai ,
Ussi Tarah Sochon sy IMAAN banta hai.

Dua ki qabooliat....

Agar khuda tumari dua puri kar raha hai to wo tumara yakeen bara raha hai.
Agar dua puri karne main der kar raha hai tu woh tumara sabar bara raha hai.
Aur agar tumri dua ka jawab nahi dey raha tu woh tum ko azma raha hai.

Nasihat...

Jisne Kisi Ko Akele Me Nasihat Ki Usne Usse Sanwar Dya.
Or Jisne Kisi Ko SAb K Samne Nasihat Ki Usne Usko Mazed Bigar Dya.

Dosti ka rishta...

Ba-Shaoor aur Ba-zameer logon k beach dosti ka rishata khoon k rishton se kahin ziada qareeb aur gehra hota hai.

Taqdeer...

Jo Shakhs Sajdon Main Roota hai, Usy Taqdeer Per Rona Nhi Perta.

HAZRAT ALI (R.A)

Golden Quotes of Hazrat Ali...

Insaan ka apnay Dushman se inteqaam ka sub say acha tariqa ye he k
wo apni khoobiyo’n me izafa karey 'Hazrat Ali (A.S)
___________________________________________
Wo gunah jis ka tumhein ranj ho, ALLAH k nazdeeq us nayki se behtar
hai jis se tum main ghuroor paida ho jaye". ( Hazrat ALI A.S )
____________________________________________
Kisi ne Hazrat ALI A.S se poocha: "Dost aur bhai main kya farq hai?"
Aap ne farmaya: "Bhai sona hai aur dost heera hai."
Us aadmi ne kaha: "Aap ne bhai ko kam qeemat aur dost ko qeemti
cheez se kyun tashbeeh di?"
To aap ne farmaya: "Sone main agar darar aa jaye to us ko pighla kar
bilkul pehlay jaisa banaya ja sakta hai. Jab ke heeray main aik darar
aa jai to wo kabhi bhi pehlay jaisa nahi ban sakta.'
_______________________________________________
Agar kisi ka zarf azmana ho to usko ziada izzat do
Wo Aa’la zarf huwa to aap ko aur izzat day ga or kam zarf huwa to
khud ko Aa’la zarf sumjhay ga ( Hazrat ALI A.S )
________________________________________________
Hazrat ALI A.S Ka Farman Hay:-
"Bura Dost Aag Ki Manind Hay"
"Agar Jalta Hoga To Aap ko Jala Dega"
"Aur Agar Bujha Hoga To Aap K Hath Kaaley Kar Dega"
__________________________________________________
Logon Ki Zaroraton Ka Tum Se Wabasta Hona Tum
Per ALLAH Ki inaayat Hai. (Imam Hussain A.S)
__________________________________________________
Hazrat ALI A.S ka farman hay:
Apne Dushman Ko 1000 (Hazaar) Dafa Moqa Do K Wo Tumhara Dost
Ban Jaaye Per Apne Dost Ko 1 (Aik) Bhi Moqa Na Do K Wo Tumhara
Dushman Banay
sab se bara gunah wo he jo karne walay ki nazar me chota ho
(Hazrat ALI A.S)
__________________________________________________
Ghareeb wo hai jis ka koi dost na ho. (HAZRAT ALI (A.S)
__________________________________________________
Jab meri DUA qabool ho tu mein khush hota hu’n kyun k is mein meri
marzi hai aur Jub qabool na ho tu mein aur khush hota hu’n kyun k ye
ALLAH ki marzi hai ( Hazrat ALI A.S )
__________________________________________________
IKHTIYAR, TAAQAT aur DOULAT aisi cheezai’n hai’n jin k milnay say
log badaltay nahi’n BAYNAQAB hotay hain( Hazrat ALI A.S )
__________________________________________________
Agar tum kisi ko chota dekh rahey ho, to tum usay door se dekh rahey
ho, Ya phir ghuroor se dekh rahey ho ( Hazrat ALI A.S )
__________________________________________________
ALLAH k nazdeek sab say ziyada guneh gaar cheez jhoot bolnay wali
zuban hay. (Hazrat Ali A.S)
__________________________________________________
GULAAB KA PHOOL BANO! KYUN K YEH PHOOL US K HATH MEI BHI
KHUSHBU CHOR DETA HAI JO ISAY MASAL KAR PHAINK DETA
HAI.(HAZRAT ALI A.S)
__________________________________________________
Mein Jannat K Shawq mein ibaadat nahi karta,
Kyun K Ye ibaadat nahi Tijaarat hay
Mein Dozakh K khawf Say ibaadat nahi karta,
kyun k ye ibaadat nahi, Ghulami Hai...
Mein ibaadat sirf is liye karta hun...
Kyun k Mera RAB ibaadat K layeq hai....... ( Hazrat ALI A.S )
__________________________________________________
Aik Shakhs ne Hazrat ALI A.S Sey Poocha,
Q: Qareeb Kya Hai?
A: Qayamat
Apni zuban ki tezi us per mat azmaa’o jis ne tumhe bolna sikhaaya
( Hazrat ALI A.S )

18 Golden Words of Hazrat Ali...

3 chizon ka Ahtraam kro:
Ustaad
Waaldain
Buzurg

3 ko sath rakho:
Sachaai
Emaan
Naiki

3 chizon ko yaad rakho:
Ahsaan
Nasehat
Maut

3 chizon k ley laro:
Watan
Izat
Haq

3 chizon pe qaabu rakho:
Zubaan
Ghussa
Nafs

3 chizon s bacho:
Buraai
Chughli
Hasad

ماں کی گود


قادسیہ کی وادی میں جہاں ایک بڑا دریا بہتا ہے دو چھوٹی چھوٹی ندیاں باہم ملنے پر یوں گویا ہوئیں.
پہلی بولی
“کہو سہیلی راستہ کیسے کٹا تمہارا”
دوسری نے کہا.
“بہن میرا راستہ تو بہت ہی خراب تھا. پن چکی کا پہیہ ٹوٹا ہوا تھا اور چکی والا بوڑھا جو راستہ کاٹ کر مجھے اپنے کھیتوں میں لے جایا کرتا تھا مر چکا ہے. میں ہاتھ پاؤں مارتی جو دھوپ میں بیٹھے مکھیاں مارتے رہتے ہیں. ان کے کیچڑ سے پہلو بچاتی آرہی ہوں، مگر تمہاری راہ کیسی تھی؟
پہلی ندی بولی
“میری راہ بلکل مختلف تھی. میں پہاڑوں پر سے اُچکتی ، شرمیلی بیلوں اور معطر پھولوں سے اُلجھتی چلی آرہی ہوں. چاندی کی کٹوریاں بھر بھر کر مرد اور عورتیں میرا پانی پیتے تھے اور چھوٹے چھوٹے بچے اپنے گلابی پاؤں میرے کنارے کھنگالتے تھے. میرے چاروں طرف قہقہے تھے اور رسیلے گیت تھے لیکن افسوس کہ بہن تیرا راستہ خوشگوار نہ تھا.
“چلو جلدی چلو” دریا کی چیخ سنائی دی ، چلو چپ چاپ بڑھتے چلو مجھ میں سما جاؤ. ہم سمندر کی طرف جا رہے ہیں. آؤ میری گود میں پہنچ کر تم اپنی سب کوفت بھول جاؤ گی. خوشی اور غم کے تمام قصے خودبخود محو ہو جائیں گے.
“آؤ کے ہم اپنے راستے کی تمام کلفتیں بھول جائیں گے. سمندر میں اپنی ماں کی گود میں پہنچ کر ہم سب کچھ بھول جائیں گے.”

حسن

حسن کی بھی اپنی ہی ایک زبان ہوتی ہے. یہ زبان لفظوں اور ہونٹوں کی محتاج نہیں ہوتی. یہ ایک غیر فانی زبان ہے اور کائنات کا ہر انسان اسے سمجھتا ہے. یہ آفاقی زبان جھیل کی مانند ہے جو ہمیشہ خاموش رہتی ہے لیکن گنگناتی اور شور مچاتی ندیوں کواپنی گہرائی میں اتار لیتی ہے اور پھر وہی ازلی اور ابدی سکون چھا جاتا ہے.

انسان اور فطرت


ایک دن صبح میں بیٹھا فطرت پر غور کر رہا تھا کہ بادِ نسیم کا ہلکا سا جھونکا درختوں سے ہوتا ہوا میرے پاس سے گزر گیا. میں نے اس جھونکے کو ایک بھوے بھٹکے یتیم کی طرح آہیں بھرتے سنا ”اے بادِ نسیم تو کیوں آہیں بھرتی ہے؟” میں نے پوچھا بادِ نسیم نے جواب دیا ”اس لیے کہ میں شہر سے لوٹ کر آئی ہوں. جس کی سڑکیں سورج کی گرمی کی وجہ سے ابھی تک تپ رہی ہیں. محتلف بیماریوں کے جراثیم نرم و نازک پاکیزہ لباس کے ساتھ چمٹ گئے ہیں. کیا تم اب بھی آہیں بھرنے کا طعنہ دیتے ہو؟”.
پھر میں نے پھولوں کے اشک آلود چہروں کی طرف دیکھا وہ آہستہ آہستہ سسکیاں لے رہے تھے.”اے حسین و جمیل پھولوں! تم کیوں روتے ہو؟” میں نے سوال کیا. ایک پھول نے اپنا نرم و نازک سر اٹھایا اور سرگوشی کے لہجے میں کہنے لگا. “ہم اس لیے روتے ہیں کہ ابھی کوئی شخص ہمیں توڑ کر لے جائے گا اور شہر کی کسی منڈی میں فروخت کر دے گا”.
پھر میں نے ندی کو بیوی کی طرح آہ زاری کرتے سنا جیسے وہ اپنے اکیلے بچے کی موت پر ماتم کر رہی ہو
“اے پاکیزہ ندی بھلا تو کیوں رو رہی ہے”؟ میں نے ہمدردی سے سوال کیا.
یہ سن کر ندی نے کہا “میں اس لیے رو رہی ہوں کہ انسان نے مجھے شہر جانے پر مجبور کر دیا ہے. وہ مجھے گندی نالیوں میں ڈال کر میری پاکیزگی کو ملوث کرتا ہے اور میری صفائی قلب کو نجاست سے گندہ کرتا ہے”.
پھر میں نے پرندوں کو آہیں بھرتے سنا پھر میں نے پوچھا “اے پیارے پرندوں تمہیں کیا دکھ ہے؟ تم کیوں آہیں بھرتے ہوِ اُن میں سے ایک پرندہ اُڑ کر میرے پاس آیا اور کہنے لگا! “یہ ابن آدم ابھی مسلح ہتھیاروں سے لیس ہو کر میرے اس کھیت میں آئیں گے اور اس طرح ہم پر حملہ آور ہوں گے جیسے ہم سچ مچ ان کے دشمن ہیں ہم اس وقت ایک دوسرے کو الوداع کہہ رہے ہیں کیوں کی ہمیں پتہ نہیں کہ کون شام کو صحیح سلامت گھر لوٹے گا اور کون موت کا شکار ہو گا. ہم جہاں جاتے ہیں موت ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتی”
اب پہاڑوں کے پیچھے سورج طلوع ہو رہا ہے اور درختوں کی چوٹیوں پر اپنی سنہری کرنوں کو بکھیر رہا ہے. میں نے سراپا حُسن کی طرف دیکھا اور کہا “جس چیز کو دست قدرت نے جنم دیا ہے. انسان اُس کو کیوں برباد کر رہا ہے؟”.

Thursday, November 10, 2011

Rasai....

Jo cheez asani se mil jati hai woh ziyada dair tak nahin rehti

Alfaz....

Hazrat Ali (radiALLAh anhu) ka qaul ha...

"""jab tak tum baat nahe krte ..alfaz tmhary qaidi hotay hain...
aur jab tum baat krdeyte ho .. tab alfaz k qaidi ban jatay ho...

اوصاف


انسان کو اُس کے اوصاف ہی عظیم بناتے ہیں

کیونکہ کوا بلند مینار پر بیٹھ کر عقاب نہیں بن جاتا

Khawab...

khawab eik dilfareb nadi ka kinara hota hai jo khoobsoorat to hota hia magar iske kinaray beth ker zindagi nahi guzari ja sakti

Tuesday, November 8, 2011

مجھے اللہ تعالی سے ڈر نہیں لگتا اس پر پیار آتا ہے۔


ایک روز میں نے اپنے گرو سے کہا، ایک بات پوچھوں ؟ بولے ، پوچھو ۔ میں نے کہا، اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں ، مجھ سے ڈرو۔
بولے ، اچھا پھر ؟
میں نے کہا ، پتا نہیں کیوں مجھے اللہ تعالی سے ڈر نہیں لگتا ، حالانکہ میرا ایمان ہے اللہ کے سوا کوئی قوت نہیں ہے، کوئی خوف نہیں ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہ بچوں کی طرح معصوم ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتا ہے، مجھے لگتا ہے جیسے وہ ہمارے لیے بے پناہ ہمدردی سے بھرا ہوا ہے۔ اتنا دیا لو ہے کہ دینے کے لیے بہانے ڈھونڈتا پھرتا ہے۔

ووہ ہنسے ، بولے مفتی ! تم زیادہ نہ سوچا کرو۔ یہ جو سوچیں ہیں، یہ گھمن گھیریاں ہیں، ڈوبنے دیتی ہیں نہ تیرنے ۔ بہت سے بھید ایسے ہیں جو سامنے دھرے ہیں مگر ہمیں دکھتے نہیں چونکہ باری تعالی نہیں چاہتے کہ وہ بھید کھل جائیں۔

میں نے کہا ، عالی جاہ ! میں تو ڈرنے کی بات پوچھ رہا تھا کہ مجھے اس سے ڈر نہیں لگتا ہے، اس پر پیار آتا ہے۔
بولے، جنہیں ڈر لگتا ہے وہ بھی خوش قسمت ہیں ، جنہیں پیار آتا ہے وہ بھی خوش نصیب ہیں۔
یہ کیا بات ہوئی ؟ میں نے چڑ کر کہا۔۔
مسکرا کر بولے : ڈر بھی ایک تعلق ہے، محبت بھی ایک تعلق ہے۔ مطلب تو یہ ہے کہ اس کے ساتھ تعلق قائم رہے، سارا کھیل تعلق کا ہے۔ اگر اللہ سے تعلق قائم ہے تو سب اچھا۔

کیا یہی زندگی ھے۔؟


زندگی ایک باغ کی مانند ھے جہاں کبھی مایوسی کے بادل چھاتے ھیں

کبھی امید کا سورج چمکنے لگتا ھے کبھی سکون چاندنی کی طرح ھر شے پر چھا جاتا ھے . کبھی غم اماوس کی رات طرح ھر چیز کو اندھیرے میں چھپا لیتا ھے . کبھی خوشیوں کی برسات ھوتی ھے .اور کبھی آزمائشوں کی تپش جلا دیتی ھے .

کبھی انسان نئے عزم سے کھلنے لگتا ھے .تو کبھی موسمِ خزاں سوکھے پتوں کی طرح حوصلے ٹوٹنے لگتے ھیں ..جو ان سب باتوں کو برداشت کرتا ھے اسی پہ بہار آتی ھے وہی پودے پھل لاتے ھیں جو ھر خشک گرم و سرد موسم کو برداشت کرتے ھیں ھر تکلیف اور آزمائش سے گزرنے کے بعد پھول کھلتا ھے اور باغ خوشبو سے مہکتا ھے ..

ایسی طرح جو زندگی کی آزمائشوں سے گزرتا ھے ھر دکھ درد مایوسی کے حالات سے مقابلہ کرتا ھے وہ دنیا میں نام پیدا کرتے ھے اسے صبر کا پھل ملتا ھے
جو زرا سی تکلیف سے بے دل ھوجائے اور مایوس ھو کر بیٹھ جائے اس کی زندگی میں کبھی بہار نہیں آتی ..اونچائ کی طرف سفر کرنا بہت مشکل ھے ایک ایک قدم رک رک کے فاصلہ طے ھوتا ھے. سانس اکھڑنے لگتا ھے ھمت ساتھ چھوڑنے لگتی ھے مگر حوصلے سے کام لیا جائے تو انسان منزل پا لیتا ھے ….بلندی سے پستی کی طرف جاتے ھوئے ایک غلط
قدم سے انسان اتھاہ گہرائیوں میں گر جاتا ھے ….

زندگی میں خوشیاں چاہیے تو سرد و گرم خزاں ھر موسم کو ھمت سے برداشت کرو گے تو بہاریں تمہارا استقبال کریں گی…….

ایک بات زندگی بھر یاد رکھنا


ایک بات زندگی بھر یاد رکھنا اور وہ یہ کہ کسی کو دھوکا دینا اپنے آپ کودھوکا دینے کے مترادف ہے۔

دھوکے میں بڑی جان ہوتی ہے وہ مرتا نہیں ہے۔گھوم پھر کر ایک روز واپس آپ کے پاس ہی پہنچ جاتا ہے

کیونکہ اس کو اپنےٹھکانے سے بڑی محبت ہے اور وہ اپنی جائے پیدائش کو چھوڑ کر کہیں رہ نہیں سکتا.

اشفاق احمد

" یہ وقت گزر جائے گا "


بادشاہ محمود غزنوی نے اپنے غلام ایاز کو ایک انگوٹھی دی

اور کہا کہ اس پر ایک ایسا جملہ لکھو جس کو اگر

خوشی میں پڑھوں غمگین ہو جاؤں

اور اگر

غم میں پڑھوں تو خوش ہو جاؤں

غلام نے لکھا..

" یہ وقت گزر جائے گا "

سعادت حسن منٹو کے افسانے 'بغیر اجازت' سے اقتباس


یہ نرم نرم گھاس کتنی فرحت ناک ہے. آنکھیں پاؤں کے تلووں میں چلی آئیں اور یہ
پھول ..یہ پھول اتنے خوبصورت نہیں جتنی ان کی ہرجائ خوشبو ہے ..ہر شے جو ہرجائ ہو
خوبصورت ہوتی ہے - ہرجائ عورت، ہرجائ مرد ...
کچھ سمجھ میں نہیں آتا یہ خوبصورت چیزیں پہلے پیدا ہوتی ہیں
یا خوبصورت خیال ..ہر خیال خوبصرت ہوتا ہے.


سعادت حسن منٹو کے افسانے 'بغیر اجازت' سے اقتباس

♥ ایمان امید اور محبت ♥


میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ آپ نے دین کے لیے کیا چھوڑا مین صرف یہ پوچھوں گا کہ آپ نے کیوں چھوڑا اور یہ سوال اس لیے کروں گا کہ خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر فخر کے بجائے آپ کو پچھتاوا ہے اور یہ پچھتاوا شر سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ انسان کا ہر اچھا عمل بھی تباہ کر دیتا ہے خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر شکر اور پھر فخر کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کو آزمایا اور آپ نے ثابت قدمی اور استقامت دکھائی لیکن اگر آپ نے پچھتانا تھا تو پھر آپ یہ قربانی نہ دیتیں آپ بھی سائے کا انتخاب کرلیتیں راستے تو دونوں ہی تھے آپ کے پاس اور کسی نے آپ کو یقینا مجبور بھی نہیں کیا ہو گا کم از کم اللہ نے نہیں اس نے تو اختیار دیا آپ کو کہ انتخاب کا حق استعمال کریں پھر آپ نے اہپنے اختیار کو استعمال کیا اب پچھتاوا کیوں؟

اقتباس:- عمیرہ احمد ناول ایمان امید اور محبت

♥ تقدیر ♥


سچ ہے ،تقدیر انسان سے اس وقت سب کچھ چھین لیتی ہے .جب انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا .وہ فتح کے نشے میں سرشار ،انا کی قید میں گرفتار ،غرور و بڑائی کے زعم میں مبتلا ہوتا ہے.قدرت اس وقت سب کچھ عطا کردیتی ہے ،جب وہ مایوسی کی اتھاہ گہرایوں میں غرق ،رحمت الہی سے ناامید ،دعاؤں کی قبولیت سے مایوس ہوتا ہے .اور تقدیر بنانے والا الله عزوجل ہے ،جس کی رحمت بے پناہ ،کرم بے اتھاہ ہے.اوروہی درد آشنا ہے.

جبران خلیل جبران کی کتاب "ریت اور جھاگ"


آؤ آنکھ مچولی کھیلیں اور ایک دوسرے کو تلاش کریں!!
دیکھو! اگر تم میرے دل میں چھپے تو میرے لئے تمہیں ڈھونڈ لینا دشوار نہیں۔
لیکن اگر تم اپنی دیوار ہستی کے پیچھے چھپ گئے تو لوگوں کا تم تک پہنچنا ایک سعی لاحاصل ہوگا۔

(اقتباس: جبران خلیل جبران کی کتاب "ریت اور جھاگ" سے

♥ شہر ذات ♥


ہر ایک کو بھکاری بنا کر رستے میں بٹھایا ہوا ہے اور ہر ایک خود کو مالک سمجھتا ہے جب تک ٹھوکر نہیں لگتی، جب تک گھٹنوں پر نہیں گرتا۔ اپنی اوقات کا پتا ہی نہیں چلتا۔ وجود کے نصیب میں ہے بھکاری ہونا، بس ذات بھکاری نہیں ہو سکتی۔ وجود کے مقدر میں مانگنا ہے، ذات کا وصف دینا ہے۔ میں کیا، تو کیا بی بی ! سب بھکاری ہیں۔ آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں، کبھی نہ کبھی بھکاری بنانا ہی پڑتا ہے۔ مانگنا ہی ہوتا ہے۔ کوئی عشق مانگتا ہے کوئی دنیا اور جو یہ نہیں مانگتا وہ خواہش کا ختم ہو جانا مانگتا ہے

♥♥ عشق ♥♥


"عشق انسان کو کائنات کے کسی دوسرے حصے میں لے جاتا یے, زمین پر رہنے نہیں دتیا اور عشق لاحاصل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لوگ کہتے ہیں انسان عشق مجازی سے عشق حقیقی تک تب سفر کرتا یے جب عشق لاحاصل رہتا ھے۔ جب انسان جھولی بھر بھر محبت کرے اور خالی دل اور ہاتھ لے کر پھرے۔ ہوتا ہوگا لوگوں کے ساتھ ایسا۔ گزرے ہوں گے لوگ عشق لاحاصل کی منزل سے اور طے کرتے ہوں گے مجازی سے حقیقی تک کے فاصلے.
مگر میری سمت الٹی ہو گئی تھی۔ میں نے عشق حقیقی سے عشق مجازی کا فاصلہ طے کیا تھا۔ مجازی کو نہ پاکر حقیقی تک نہیں گئی تھی حقیقی کو پاکر بھی مجازی تک آگئی تھی اور اب در بہ در پھر رہی تھی۔

اقتباس: عُمیرہ احمد کے ناول "دربار دل" سے

♥ محبت اندھی ہوتی ہے۔ ♥


دل حقیقت میں تو جسم کا وہ اعضا ہے جو سارے جسم کو آپس میں جوڑے ہوئے ہے اور اسے زندگی بخشتا ہے۔ لیکن خیالی اور شاعری میں اسے محبت و عشق کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔


کسی دل نے کہا میں بہت سخت ہوں۔ میں پتھر ہوں مجھ پر کسی چیز کا اثر نہیں ہے۔ میں نے اپنے آپ کو ہر طرف سے خول میں ڈھکا ہوا ہے میں نے اپنے دروازے پر لکھ دیا ہے کہ اندر آنا منع ہے۔
لیکن محبت پھر بھی اس دل میں داخل ہو جاتی ہے۔
دل کو اس پر بہت غصہ آتا ہے۔
دل نے اسے کہا تم نے دیکھا نہیں لکھا ہے کہ اندر آنا منع ہے تو پھر بھی اندر آ گھسی ہے۔
محبت نے معصومیت سے جواب دیا:
محبت اندھی ہوتی ہے۔

Zindagi...


دیکھا جائے تو زندگی کبھی تو دکھون اورپریشانیوں کا ایک طویل سفر معلوم ھوتی ھے
مگر خوشی کے لمحات میں بہت مختصر اور چھو ٹی سی لگتی ھے ،
انسان اچھی طرح جانتا ھے کہ کچھ بھی کر لے یا کچھ بھی پا لے،مگر اسے مرنا ھوگا، جیون بھر کی محنت سے جو کچھ بھی حاصل کیا ھے،اسے چھورنا ھوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس تھو ڑی سی زندگی کی خوشی اور آسودگی حاصل کرنے کے لئے یہ انسان ساری عمر جدّو جہد میں گزار دیتا ھے ،
نئی چیزوں کی خواھش اسے اکثر بے چین رکھتی ھے
اسکی فطرت میں طلب ھے ، سب کچھ جان کر بھی وہ سب کچھ پانا چاھتا ھے،
اور اسی پانے کی جستجو میں سرگرداں سا رھتا ھے اور وقت اسے دبے پاؤں گزارتا چلا جاتا ھے،
جب اعضاء تھکنے لگتے ھیں اور سفید چاندی بالوں تک آ پھنچتی ھے تو گھبرا اٹھتا ھے،
کی یہ زندگی اتنی جلد کیسے گزر گئی ؟ ابھی تو بہت کچھ حاصل کرنا ھے، پانا ھے، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ زندگی بے وفا ساتھی کی طرح آنکھیں چراناشروع کردیتی ھے ،
اور دھیر ے دھیر ے بہت آھستگی سے اپنا دامن چھڑالیتی ھے ۔ ۔ ۔
تب جاکر احساس ھوتا ھے کہ ۔ ۔ ۔ ،، ھم جسے عمر سمجھتے تھے وہ یک پل نکلا