Tuesday, November 8, 2011

♥ ایمان امید اور محبت ♥


میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ آپ نے دین کے لیے کیا چھوڑا مین صرف یہ پوچھوں گا کہ آپ نے کیوں چھوڑا اور یہ سوال اس لیے کروں گا کہ خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر فخر کے بجائے آپ کو پچھتاوا ہے اور یہ پچھتاوا شر سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ انسان کا ہر اچھا عمل بھی تباہ کر دیتا ہے خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر شکر اور پھر فخر کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کو آزمایا اور آپ نے ثابت قدمی اور استقامت دکھائی لیکن اگر آپ نے پچھتانا تھا تو پھر آپ یہ قربانی نہ دیتیں آپ بھی سائے کا انتخاب کرلیتیں راستے تو دونوں ہی تھے آپ کے پاس اور کسی نے آپ کو یقینا مجبور بھی نہیں کیا ہو گا کم از کم اللہ نے نہیں اس نے تو اختیار دیا آپ کو کہ انتخاب کا حق استعمال کریں پھر آپ نے اہپنے اختیار کو استعمال کیا اب پچھتاوا کیوں؟

اقتباس:- عمیرہ احمد ناول ایمان امید اور محبت

No comments:

Post a Comment